جتنے پیسوں میں آج کل گھر نہیں ملتا اتنے میں پورا جزیرہ بکنے لگا، بجلی بھی ہمیشہ کیلئے مفت، قیمت کتنی ہے اور کس جگہ ہے؟ جان کر آپ کا بھی دل کرے گا کہ ابھی خرید لیں

جتنے پیسوں میں آج کل گھر نہیں ملتا اتنے میں پورا جزیرہ بکنے لگا، بجلی بھی ...
جتنے پیسوں میں آج کل گھر نہیں ملتا اتنے میں پورا جزیرہ بکنے لگا، بجلی بھی ہمیشہ کیلئے مفت، قیمت کتنی ہے اور کس جگہ ہے؟ جان کر آپ کا بھی دل کرے گا کہ ابھی خرید لیں

  


لندن (نیوز ڈیسک) اگر آپ دنیا کے ہنگاموں سے دور ایک جنت نذیر جزیرے پر مسرت سے بھرپور زندگی کا لطف لینا چاہتے ہیں تو 40 ایکڑ پر پھیلے ہوم آف گرمبسٹر جزیرے سے بہتر جگہ کون سی ہوسکتی ہے، اور خصوصاً جب یہ خوبصورت جزیرہ حیرت انگیز حد تک کم قیمت پر دستیاب ہو۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق آرکنی کے ساحل کے قریب واقع اس برطانوی جزیرے پر ہمیشہ کے لئے مفت بجلی دستیاب ہے، یہاں رہائش کے لئے ایک انتہائی خوبصورت کاٹیج بھی ہے جبکہ پن چکی اور اصطبل کی سہولت بھی دستیاب ہے، اور ان سب خوبیوں کے باوجود اس کی قیمت صرف 3 لاکھ پاﺅنڈ (تقریباً ساڑھے 4کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔

دنیا کا عجیب و غریب کیفے جہاں کھانا کھانے کے لئے آپ کو الٹا ہونا پڑے گا

اس جزیرے کی ایک خاص خوبی یہ بھی ہے کہ مین لینڈ کے قریب ہونے کی وجہ سے یہاں زندگی کی تمام سہولیات باآسانی دستیاب ہوسکتی ہیں جبکہ آس پاس سمندری حیات کے خوبصورت نظارے بھی دستیاب ہیں۔ یہ خوبصورت جزیرہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی 1994ءمیں نشر ہونے والی ایک ڈاکیومنٹری میں بھی دکھایا گیا ہے جبکہ 2007ءمیں برطانوی پارلیمنٹ کے ایک رکن بھی یہاں رہائش پذیر رہ چکے ہیں۔

رئیل سٹیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دلکش جزیرے کو فروخت کے لئے پیش کیا جانا ایک بڑی خبر ہے کیونکہ اس کی قیمت لندن میں ایک اوسط گھر کی قیمت سے تقریباً نصف ہے۔ اپنے ذاتی جزیرے کا مالک بننے کے خواہشمندوں کے لئے یہ ایک ایسا نادر موقع ہے جو بار بار نہیں آتا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...