عیدالاضحی پرپاکستانیوں نے جانوروں کی قربانی کیلئے 425ارب روپے خرچ کیے

عیدالاضحی پرپاکستانیوں نے جانوروں کی قربانی کیلئے 425ارب روپے خرچ کیے
عیدالاضحی پرپاکستانیوں نے جانوروں کی قربانی کیلئے 425ارب روپے خرچ کیے

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اس سال عید الا ضحی پر جانوروں کی قربانی کیلئے پاکستانیوں نے 425ارب روپے خرچ کیے جو کہ اس سال کی ملکی معیشت کی سب سے بڑی سرگرمی بن گئی ہے ۔

تفصیلات کیمطابق تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اس سال عوام نے عید پر جانوروں کی قربانی کیلئے 425خرچ کیے جو کہ ملکی معیشت کی سب سے بڑی سرگرمی بن گئی ہے ۔ایک جائزے کے مطابق عیدالاضحی پر 26لاکھ گائے خریدی گئیں جن کی مالیت 182ارب روپے ہے جبکہ 40لاکھ بکرے خریدے گئے جن کی مالیت تقربیا 100ارب روپے ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ 8لاکھ بھیڑیں بھی فروخت ہوئیں جن کی مالیت تقریبا 16ارب جبکہ اس کے ساتھ ساتھ 3ہزار اونٹ بھی فروخت ہوئے جن کی قیمت 30کروڑ روپے بنتی ہے ۔ان سب کے علاوہ کسائیوں نے جانوروں کو ذبح کرنے پر مجموعی طور پر 23ارب 40کروڑ روپے کمائے ۔پاکستانیوں نے جانوروں کو مارکیٹ سے گھر پہنچانے کیلئے تقربیا پانچ ارب روپے خرچ کیے جبکہ اس کے علاوہ ان کے چارہ اور دیگر چیزوں کیلئے 3.75ارب روپے خرچ کیے ۔

مزید : بزنس


loading...