اپنی موبائل بیٹری کی عمر کیسے بڑھاسکتے ہیں اور اسے دیر تک چارج کیسے رکھ سکتے ہیں؟ ماہرین نے ایسا طریقہ بتادیا کہ اب آپ کو بھی چارجنگ کی فکر نہ رہے گی

اپنی موبائل بیٹری کی عمر کیسے بڑھاسکتے ہیں اور اسے دیر تک چارج کیسے رکھ سکتے ...
اپنی موبائل بیٹری کی عمر کیسے بڑھاسکتے ہیں اور اسے دیر تک چارج کیسے رکھ سکتے ہیں؟ ماہرین نے ایسا طریقہ بتادیا کہ اب آپ کو بھی چارجنگ کی فکر نہ رہے گی

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) موبائل فون کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ سب سے پریشان کن مسئلہ اس کی بیٹری کے جلد ختم ہونے اور وقت کے ساتھ کمزور ہوتے جانے کی صورت میں سامنے آتا ہے، اور یوں موبائل فون کی بیٹری کو لمبے عرصے تک کارآمد رکھنا اب ہر صارف کا بنیادی مسئلہ نظر آتا ہے۔ اگرچہ اس مقصد کے لئے طرح طرح کے مشورے دینے والے موجود ہیں لیکن امریکن کیمیکل سوسائٹی سے بہتر مشورہ کون دے سکتا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکن کیمیکل سوسائٹی کے ماہرین نے خصوصی طور پرموبائل فون صارفین کو بیٹری کی حفاظت اور لمبی زندگی کے لئے کچھ اہم ترین مشورے دئیے ہیں۔ اس ضمن میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اگر آپ اپنے موبائل فون کی بیٹری کو ضائع ہونے سے بچانا چاہتے ہیں اور اس کی عمر طویل کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ کبھی بھی اسے مکمل طور پر خالی نہ ہونے دیں، یعنی اس کے بالکل خالی ہونے سے پہلے ہی اسے دوبارہ چارج کریں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ موبائل فون میں استعمال ہونے والی لیتھیم آئن بیٹری میں تین بنیادی اجزاءہوتے ہیں، جن میں مثبت ٹرمینل، منفی ٹرمینل اور الیکٹرو لائٹ محلول شامل ہے۔ جب چارج شدہ ذرات کا بہاﺅ الیکٹرولائٹ محلول میں ہوتا ہے تو بیٹری سے کرنٹ کی فراہمی شروع ہوجاتی ہے۔ تمام چارج شدہ ذرات کا ایک ٹرمینل سے نکل کر دوسرے پر جمع ہوجانے کا عمل ایک چارج سائیکل کہلاتا ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر ایک سائیکل مکمل ہونے کے ساتھ بیٹری کی عمر میں کمی ہوتی جاتی ہے۔ اس لئے کوشش کریں کہ چارج سائیکل کی تعداد کم از کم رہے، یعنی بیٹری کے مکمل خالی ہونے سے پہلے اسے دوبارہ چارج کرلیں۔

غلطی سے میموری کارڈ سے ڈیلیٹ ہونے والا ڈیٹا واپس لانے کا طریقہ

اسی طرح اپنے موبائل فون کو زیادہ لمبے عرصے کے لئے آف مت رکھیں۔ اگر اسے آف رکھنا ہی چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ بیٹری 50 فیصد موجود ہو۔ اس سے زیادہ چارجنگ یا بہت کم چارجنگ کے ساتھ موبائل فون کو لمبے عرصے تک آف رکھنا بیٹری کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

آج کل موبائل فون کی بیٹری پھٹنے کے واقعات بھی اکثر سننے میں آتے ہیں۔ اس مسئلے سے بچنے کے لئے کوشش کریں کہ آپ کا موبائل فون زیادہ درجہ حرارت سے محفوظ رہے۔ جب بیٹری کا درجہ حرارت بڑھتا ہے تو اس کے اندر کیمیائی تعاملات تیز ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے کیمیکل محلول ابلنا شرع کردیتا ہے اور اس کے دباﺅ کے نتیجے میں بالآخر بیٹری پھٹ جاتی ہے۔ غیر معیاری چارجر بھی اکثر اوقات بیٹری پھٹنے کا سبب بنتے ہیں۔

یونیورسٹی کالج لندن کے ماہر کیمیا دان پال شیرنگ کہتے ہیں کہ موبائل فون کی بیٹری کو لمبے عرصے تک چلانے کے لئے کچھ دیگر اقدامات بھی کئے جاسکتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پہلے تو زیادہ توانائی استعمال کرنے والی ایپس کو بند کردیں۔ اسی طرح لوکیشن سروس کو آف کرنے سے بھی بیٹری کی خاصی بچت ہوسکتی ہے، مثال کے طور پر جب آپ میپس استعمال نہ کررہے ہوں تو لوکیشن کو آف کردیں۔ اسی طرح پش نوٹیفکیشن کو آف کرنے اور موبائل فون کے سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کرتے رہنے سے بھی بیٹری کا استعمال کم ہوسکتا ہے۔ بلیوٹوتھ کو آف رکھیں اور خصوصاً سکرین کی روشنی کم رکھنے سے بیٹری کی بہت زیادہ بچت ہوسکتی ہے۔ بلا ضرورت وائی فائی کو آن رکھنا بھی بیٹری کے ختم ہونے کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے۔

چارجنگ کے وقت موٹے اور اضافی کور کو ہٹادینا بہتر ہے جبکہ بیٹری ختم ہونے والی ہو تو اس کا استعمال جاری رکھنے کی بجائے فون کو آف کردیں تاکہ بیٹری مکمل طور پر خالی نہ ہوجائے۔ آف کرنے کے بعد اسے چارج کریں اور اس کے بعد ہی استعمال کریں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...