پاکستان سٹاک ایکسچینج نے چین اور بھارت کی مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا: فوربز میگزین

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے چین اور بھارت کی مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا: فوربز ...
پاکستان سٹاک ایکسچینج نے چین اور بھارت کی مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا: فوربز میگزین

  


واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ملک میں امن و امان قائم ہونے کے سبب پاکستان سٹاک ایکسچینج نے دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں چین اور بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کا اعتراف دنیا کے معروف کاروباری جریدے فوربز نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔

عالمی مالیاتی جریدے فوربز میگزین نے پاکستانی سٹاک مارکیٹ کو چین اور بھارت سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا مستقبل روشن ہے ۔ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی سٹاک مارکیٹ کے کاروباری حجم میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ گزشتہ 5 سالوں کے دوران پاکستان ایکسچینج ٹریڈ فنڈ میں چار سو فیصد اضافہ دیکھا گیاہے ۔

گوشت کے پہاڑ جیسا دکھنے والے آدمی نے صرف چند ماہ میں 88 کلو وزن کم کرلیا، ماڈل کی طرح دکھنے لگا، یہ کامیابی کیسے ملی، پہلے کیا کھاتا تھا اور اب کیا کھاتا ہے؟ آپ بھی جانئے اور فائدہ اٹھائیے

میگزین میں شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کے باعث پاکستانی معیشت شدید متاثر ہوئی تاہم حالات بہتر ہونے پر غیرملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا جبکہ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کو سپورٹ فراہم کی جس کی وجہ سے مجموعی طور پر کاروبار میں بہتری ہوئی۔

جنرل راحیل شریف کی وہ تصاویر جوشاید آپ نے پہلے نہ دیکھی ہوں

فوربز میگزین نے پاکستانی معیشت کی بہتری کی وجوہات بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دہشتگردانہ حملوں کی وجہ سے تب تک کاروباری سرگرمیاں متاثر نہیں ہوتیں جب تک یہ کاروبار کیلئے نقصان دہ نہ ہوں اور پاکستان میں یہ معاملہ کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت کی بجائے پرواز کی تیاریاں کر رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی کارکردگی بہتر ہے۔ مارکیٹ کی بہتری کیلئے کی جانے والی اصلاحات کی وجہ سے بھی پاکستانی مارکیٹ کا اعتماد بحال ہوا ہے جس کی واضح مثال ورلڈ بینک کی جانب سے فراہم کیے جانے والے ایک ارب ڈالر ہیں جبکہ شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے کے الیکٹرک کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کرنا ہے ۔ ان اقدامات کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے اور ان کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے میدان میں جھجک ختم ہورہی ہے۔

مزید : بزنس /اہم خبریں


loading...