سانحہ ماڈل ٹاون میں انصاف نہیں ملا،طاہر القادری کاکیس یورپی یونین اور یورپین کورٹ آف جسٹس میں لے جانے کا اعلان

سانحہ ماڈل ٹاون میں انصاف نہیں ملا،طاہر القادری کاکیس یورپی یونین اور ...
سانحہ ماڈل ٹاون میں انصاف نہیں ملا،طاہر القادری کاکیس یورپی یونین اور یورپین کورٹ آف جسٹس میں لے جانے کا اعلان

  


لندن(عرفان الحق) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری لندن کے گٹ وِک ائیرپورٹ پر پہنچ گے۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری کا کہناتھا کہ ماڈل ٹاون میں ریاستی دہشت گردی میں چودہ بے گناہ کارکن شہید جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے لیکن پاکستانی اداروں کی طرف سے انصاف نہیں ملا۔ طاہر القادری نے ایئرپورٹ پر ایک بار پھر اعلان کر تے ہوئے کہا کہ وہ اس کیس کو یورپی یونین اور یورپین کورٹ آف جسٹس میں لیکر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق سر براہ عوامی تحریک آج اور کل اپنے وکلاء سے ملاقاتیں کریں گے۔ جبکہ ہفتہ کو میڈیا بریفنگ دی جائے گی جس میں آگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائےگا۔ !

Media talk of Tahir ul Qadri by dailypakistan

مزید : قومی


loading...