روسی صدر پیوٹن نے بڑی پابندی لگادی، اب کوئی بھی شہری انٹرنیٹ پر یہ شرمناک حرکت نہ کرسکے گا کیونکہ۔۔۔

روسی صدر پیوٹن نے بڑی پابندی لگادی، اب کوئی بھی شہری انٹرنیٹ پر یہ شرمناک ...
روسی صدر پیوٹن نے بڑی پابندی لگادی، اب کوئی بھی شہری انٹرنیٹ پر یہ شرمناک حرکت نہ کرسکے گا کیونکہ۔۔۔

  


ماسکو (نیوز ڈیسک) فحش فلموں کی سب سے بڑی ویب سائٹ کو دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں افراد دیکھتے ہیں مگر روس نے آن لائن فحاشی کے اس سب سے بڑے اڈے پر پابندی لگادی ہے اور تاحکم ثانی روس میں اس ویب سائٹ کا استعمال ممکن نہیں رہا، جس پر روسی نوجوان خاصے مایوس نظر آ رہے ہیں۔

ویب سائٹ ماسکو ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فحش ویب سائٹ کو بچوں کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات نہ کرنے اور غیر قانونی طور پر فحش مواد تیار کرنے کے الزامات کے تحت محکمہ سنسر بورڈ کی جانب سے بلاگ کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر روسی عوام نے اس فیصلے کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور خصوصاً نوجوانوں نے اپنی پریشانی اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ ایک ایسے ہی نوجوان نے محکمہ سنسر بورڈ سے سوال کر دیا کہ ”آپ ویب سائٹ ۔۔۔ کو بند کررہے ہیں، تو کیا اس کا کوئی متبادل بھی دے رہے ہیں؟“ محکمہ بھی ایسے سوالوں کے لئے تیار ہی بیٹھا تھا، جھٹ سے جواب آیا، ”متبادل کے طور پر آپ حقیقی زندگی میں کسی سے مل سکتے ہیں۔“

مزید : بین الاقوامی


loading...