دنیا بھر میں آفریدی کا متبادل نہیں ، واپسی پر خوش آمدید کہوں گا: سرفراز احمد

دنیا بھر میں آفریدی کا متبادل نہیں ، واپسی پر خوش آمدید کہوں گا: سرفراز احمد
دنیا بھر میں آفریدی کا متبادل نہیں ، واپسی پر خوش آمدید کہوں گا: سرفراز احمد

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ مصباح الحق سے بہت کچھ سیکھااور ٹیسٹ ٹیم کو پہلے نمبر پر لانے پر انہیں مبارکباد پیش کرتاہوں ۔ دنیا بھر میں آفریدی کا کوئی متبادل نہیں ہے اگر وہ ٹیم میں واپس آئے تو انہیں ضرور خوش آمدید کہوں گا۔

نجی ٹی وی نیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹی 20 میں جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہی جیتے گی میری کوشش ہے کہ جو کچھ بڑوں سے سیکھا وہ جونیئرز کو بتاو¿ں اور پوری ٹیم کو آگے لے کر جاؤں۔ کسی بھی سیریز کے دوران ایک میچ جیت کر بالکل آرام نہیں کریں گے اور لڑکوں کو یہ بات باور کرائیں گے کہ ہم نے غافل نہیں ہونا کیونکہ ٹی 20 میں اگر 10 منٹ بھی مخالف ٹیم کو مل جائیں تو میچ کا پانسہ پلٹ جاتا ہے ۔

’یہ بھی ہمارے ساتھ سوئے گا، برداشت نہیں کرسکتے تو میں بھی شادی پر تیار نہیں‘ ہونے والی دلہن نے رشتہ دیکھنے آئے لڑکے سے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر نوجوان کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا، شادی ہی ٹوٹ گئی کیونکہ۔۔۔

انہوں نے کہا کہ کاکول اکیڈمی میں کھلاڑیوں نے بہت زیادہ محنت کی جس کی وجہ سے ہماری فٹنس بہتر ہو رہی ہے جو بہت ہی اچھی بات ہے۔ ٹی 20 میں اگر فیلڈنگ اچھی ہو تو کسی بھی ٹیم کو ہرایا جاسکتا ہے۔ڈومیسٹک میں پرفارمنس کی وجہ سے ہی عمر اکمل سمیت بہت سے دوسرے لڑکے ٹیم میں واپس آئے ہیں اور جو بھی وہاں پرفارم کر رہا ہے اسے ٹیم میں جگہ مل رہی ہے۔

خبردار! اگلی مرتبہ کین میں موجود کھانا کھانے سے پہلے یہ انتہائی تشویشناک خبر ضرور پڑھ لیں، سائنسدانوں نے واضح وارننگ دے دی

کوچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وقار بھائی کا اپنا سٹائل تھا اور مکی آرتھر کا اپنا انداز ہے لیکن دونوں لوگ ہی ٹیم کو بہتر کرنا چاہ رہے ہیں۔ مکی آرتھر کی ون ڈے ٹیم کی بہتری کیلئے کوششیں قابل تحسین ہیں۔

مزید : کھیل


loading...