عمرہ کے موقع پر سہولیات کی عدم فراہمی ،صارف عدالت نے متعلقہ ایجنسی کا مالک طلب کرلیا

عمرہ کے موقع پر سہولیات کی عدم فراہمی ،صارف عدالت نے متعلقہ ایجنسی کا مالک ...
عمرہ کے موقع پر سہولیات کی عدم فراہمی ،صارف عدالت نے متعلقہ ایجنسی کا مالک طلب کرلیا

  


لاہور(نامہ نگار)صارف عدالت نے عمرے کے لئے سعودی عرب بھجوا کر سہولیات فراہم نہ کرنے پرابر رحمت ٹریول ایجنسی گلبرگ کے مالک کو 17اکتوبر کو طلب کرلیاہے۔

صارف عدالت میں مزنگ کے رہائشی شہری حسب اللہ نے ابررحمت ٹریول ایجنسی گلبرگ کے خلاف 30 لاکھ 14ہزار 330روپے ہرجانے کا دعوے دائر کیا ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے عمرے پر اپنی فیملی کے ساتھ جانے کا پروگرام بنایا جس پر ابر رحمت ٹریول ایجنسی گلبرگ سے رابطہ کیا اس کو ایک پیکیج دیا گیا جس میں عمرے کے دوران ہر قسم کی سہولت فراہم کرنا شامل تھا وہ عمرے کے لئے سعودی عرب گیا لیکن ٹریول ایجنسی انتظامیہ نے عمرے کے دوران اسے وعدے کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کیں جس سے ساری فیملی ذہنی اذیت میں مبتلا ہوئی ،عدالت سے استدعا ہے کہ اسے مذکورہ بالا ہرجانے کی رقم دلوانے کاحکم دیا جائے جس پر عدالت نے دعوے پرسماعت 17اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے مذکورہ ایجنسی کے مالک کو طلب کرلیا ہے ۔

مزید : لاہور


loading...