ہائی کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے استاد پر مقالہ چوری کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا

ہائی کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے استاد پر مقالہ چوری کے الزامات کی تحقیقات کا ...
ہائی کورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے استاد پر مقالہ چوری کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر ذوالفقار احمد بوہرہ کے خلاف مقالہ چوری کے الزام میں کارروائی کے لئے دائر درخواست پرچیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔

درخواست گزار مقامی شہری عمران سعید کی درخواست پراس کے وکیل سعد رسول نے اپنے دلائل میں کہا کہ اسسٹنٹ پروفیسر ذوالفقار احمد بوہرہ پر مقالہ چوری کرنے کا سنگین الزام ہے لیکن ایچ ای سی سمیت دیگر حکام درخواست گزار کی جانب سے درخواستیں دینے اور ثبوت فراہم کرنے کے باوجود کارروائی نہیں کی جا رہی، انہوں نے عدالت کو مقالہ چوری کے ثبوت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ذوالفقار بوہرہ کے خلاف کارروائی کی بجائے انھیں پروفیسر کے عہدے پر ترقی دینے کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے سلیکشن بورڈ کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے، لہٰذا عدالت مقالہ چوری کے الزام کی تحقیقات مکمل ہونے تک انہیںپروفیسر کے عہدے پر ترقی دینے سے روکنے کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے چیئرمین ایچ ای سی کو درخواست گزار کا موقف سن کر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید : لاہور


loading...