گوالے ہشیار باش ،دودھ میں ملاوٹ کی جانچ کے لئے خصوصی کٹ تیار ،سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کردی گئی

گوالے ہشیار باش ،دودھ میں ملاوٹ کی جانچ کے لئے خصوصی کٹ تیار ،سپریم کورٹ میں ...
گوالے ہشیار باش ،دودھ میں ملاوٹ کی جانچ کے لئے خصوصی کٹ تیار ،سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کردی گئی

  


لاہور(نامہ نگار خصوصی )سپریم کورٹ کے مسٹر جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ میں ناقص خوراک از خود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے رپورٹ پیش کردی گئی .

عدالت میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملاوٹ شدہ دودھ کی جانچ کے لئے کٹ تیار کر لی گئی ہے،جس کی مدد سے دودھ میں 15اجزاءکی ملاوٹ چیک کی جا سکتی ہے،عدالت نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرز کو آج 16ستمبر کومعاونت کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔ بنچ کے سربراہ مسٹرجسٹس میاں ثاقب نثار نے دوران سماعت قرار دیا کہ ملاوٹ شدہ دودھ اور ناقص خوارک کی فروخت اہم مسئلہ ہے.جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔بیرسٹر ظفر اللہ خان نے نشاندہی کی کہ ناقص دودھ کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ 

مزید : لاہور


loading...