اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس ،کشمیر میں احتجاجی شیڈول جاری،22ستمبر کو آزادی مارچ کا اعلان
مظفر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 17سے 20ستمبر کے اجلاس کے دوران کشمیری قیادت نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا ہے،22ستمبر کو کشمیر بھر میں آزادی مارچ ہونگے۔
دنیا نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 17سے 20ستمبر کے اجلاس کے دوران کشمیری قیادت نے احتجاجی شیڈول کا اعلان کردیا ہے،22ستمبر کو کشمیر بھر میں آزادی مارچ ہونگے،احتجاج سترہ ستمبر سے بیس ستمبر تک کیا جائے گا،17ستمبر کو کولگام،کپواڑہ،بڈگام میں مکمل ہڑتال ہوگی،اٹھارہ ستمبر کو بانڈی پورہ،شوپیاں،گندر بل میں احتجاج کیا جائے گا،انیس ستمبر کو بارا مولا ،سرینگر اور دیگر علاقوں میں کاروبار زندگی معطل رکھا جائے گا،بیس ستمبر کو کشمیری خواتین یوم احتجاج منائیں گی،اکیس ستمبر کو یوم چناب ویلی منایا جائے گا،احتجاج کے آخری روز 22 ستمبر کو جموں وکشمیر میں آزادی مارچ ہوگا۔