نوجوان لڑکی کی ایسی حرکت کہ اُس کے شوہر نے اُسے انٹرنیٹ پر فروخت کیلئے پیش کردیا، لیکن پھر کیا ہوا؟ اس نے کبھی خوابوں میں بھی نہ سوچا ہوگا
لندن (نیوز ڈیسک)آن لائن خرید و فروخت کی مشہور ویب سائٹ ای بے (eBay) پر اکثر استعمال شدہ گاڑیوں، فرنیچر حتیٰ کہ پالتو جانوروں کی فروخت کے اشتہار بھی دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن ایک برطانوی شخص نے عجب حرکت کی کہ اپنی اہلیہ کو ہی فروخت کے لئے اس ویب سائٹ پر پیش کردیا۔
اخبار دی میٹرو کی رپورٹ کے مطابق 33 سالہ سائمن او کین نے ویب سائٹ پر لکھا کہ وہ اپنی 27 سالہ اہلیہ لیانڈرا کو فروخت کے لئے پیش کررہے ہیں اور اس انتہائی اقدام کی وجہ یہ بتائی کہ ان کی بیماری کے دوران بیگم مناسب دیکھ بھال نہیں کر پائی تھیں۔ اوکین کے اشتہار کو دیکھتے ہی خریداروں کا ایسا رش پڑا کہ وہ خود بھی گھبرا گئے۔ لیانڈرا کو خریدنے کے لئے بولی کا آغاز ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ 65 ہزار پاﺅنڈ (تقریبا ً ایک کروڑ پاکستانی روپے) تک پہنچ گئی، لیکن عین اس وقت ویب سائٹ کی انتظامیہ کو اس شرمناک اشتہار کی خبر ہوگئی اور اسے ویب سائٹ سے ہٹادیا گیا۔
لیانڈرا کا کہنا ہے کہ اگر ویب سائٹ یہ اشتہار ہٹا نہ دیتی تو نجانے ان کی قیمت کہاں تک پہنچ جاتی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص نے تو یہ پیشکش بھی کی کہ وہ لیانڈرا کے بدلے اپنا اونٹ دے سکتا ہے۔ سائمن کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ کام مذاق میں کیا تھا لیکن جس طرح لیانڈرا کی قیمت لگی اور لوگوں نے جیسا جوش و خروش دکھایا اسے دیکھ کر وہ واقعی گھبرا گئے تھے۔