عید کے تیسرے روز ڈی سی او لاہور کا ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کے لئے ٹاؤن شپ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے عید کے تیسرے دن انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ لینے اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کر نے کے لیے ٹا ؤن شپ اور اس سے ملحقہ علا قوں کا دورہ کیا ۔
نجی ٹی وی ’’سی فورٹی 2‘‘کے مطابق ڈی سی او لاہور کیپٹن محمد عثمان نے عید کے تیسرے روز ٹاؤن شپ اور اس کے ملحقہ علاقوں کا م کر نے والے ملازمین کی ڈینگی کے حوالے سے کارکردگی کو چیک کیا اور شہریوں سے ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی پر فیڈ بیک لیا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر بھر میں اِن ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو بھر پور طریقے سے جا ری رکھے ہوئے ہے اور جہاں کہیں سے ڈینگی لاروا ملتا ہے وہاں پر سپرے کر کے اُسے فور ی طور پر تلف کر دیا جا تاہے۔ڈی سی او لاہور نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ما حول کو صاف ستھرا رکھیں اور اپنے گھروں اور چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں تا کہ شہر سے ڈینگی کا خاتمہ کیا جاسکے۔
گوالے ہشیار باش ،دودھ میں ملاوٹ کی جانچ کے لئے خصوصی کٹ تیار ،سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کردی گئی