پاکستان کا وہ موسیقار جو بتادیا کرتا تھا کہ کون سی گاڑی کس سر میں چل رہی ہے، ایسی خداداد صلاحیت کہ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

پاکستان کا وہ موسیقار جو بتادیا کرتا تھا کہ کون سی گاڑی کس سر میں چل رہی ہے، ...
پاکستان کا وہ موسیقار جو بتادیا کرتا تھا کہ کون سی گاڑی کس سر میں چل رہی ہے، ایسی خداداد صلاحیت کہ جان کر آپ بھی داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شہنشاہ غزل استاد مہدی حسن خاں کے فن کی ایک دنیا معترف ہے لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وہ گاڑیوں کے سر بتادیا کرتے تھے کہ کون سی گاڑی کس سر میں چل رہی ہے۔

استاد مہدی حسن خاں کی اس صلاحیت کے بارے میں نجی ٹی وی دنیا نیوز کے پروگرام آن دی فرنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے گلوکارہ عابدہ پروین نے بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی گلوکار خواہ جتنا بھی سینئر ہو لیکن اگر ریاض نہیں کرے گا تو وہ بے کار ہے۔ صوفی شاعری 12 سروں پر مشتمل ہوتی ہے اور کوئی بھی شخص ان سروں سے باہر جا کر نہیں گاسکتا۔

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان قربانی پر جانور ذبح کیوں نہ کرسکے؟ جواب ایسا کہ کوئی پاکستانی تصور بھی نہیں کرسکتا، جان کر آپ بھی شرمندہ ہوجائیں گے

استاد مہدی حسن خاں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عابدہ پروین کا کہنا تھا کہ ان کی خداداد صلاحیتیں اپنی جگہ لیکن ان کا اتنا زیادہ ریاض تھا کہ چلتی ہوئی گاڑی کے سر بتادیتے تھے۔ کوئی بھی گاڑی گزر رہی ہوتی تو مہدی حسن خاں اس کے سر کے بارے میں بتاتے اور یہ بھی بتاتے کہ یہ 12 سروں میں سے کس سر میں چل رہی ہے۔

مزید : تفریح


loading...