وہ درد جس کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی بھی نہیں سن رکھا ہوگا، جانئے اور صحت کے سنگین مسائل پر قابوپائیں

وہ درد جس کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی بھی نہیں سن رکھا ہوگا، جانئے اور صحت کے ...
وہ درد جس کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی بھی نہیں سن رکھا ہوگا، جانئے اور صحت کے سنگین مسائل پر قابوپائیں

  


لندن(نیوزڈیسک) آپ کمر درد اور سینے کی درد سے آگاہ ہوں گے۔سینے میں ہونے والی درد کو اکثر دل کی تکلیف سے تعبیر کیا جاتا ہے لیکن بعض اوقات ایسے بھی ہوتا ہے کہ سینے میں ہونے والی درد (سٹرنم)Sternumکی درد ہوتی ہے۔سٹرنم کو سینے کی ہڈی بھی کہاجاتا ہے اور یہ یہاں کے پٹھے ہمارے بازوﺅں،گردن اور سر سے جڑے ہوتے ہیں۔اس حصے میں ہونے والی درد کی وجہ انسان کافی مشکل کا شکار ہوتا ہے اور اس کے لئے اٹھنا بیٹھنا محال ہوجاتا ہے۔آئیے آپ کو اس درد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہیں۔

علامات و وجوہات

اس درد کی علامات میں سے ایک کھانا کھانے کے بعد سینے میں درد ہونا شامل ہے۔بعض اوقات آپ کو سینے میں سے ہڈیوں کے چٹخنے کی آواز بھی آتی ہے ۔اس ہڈی سے منسلک پٹھوں اور ہڈیوں جیسے بازوﺅں کو اٹھانے میں درد ہوتی ہے۔کچھ لوگوں کو ورزش کرنے میں بھی مشکلات ہوتی ہیں اور وہ وزن اٹھانے والی ورزشیں بھی نہیں کرسکتے۔

اس درد کی ایک وجہ سینے کی جلن بھی ہے جس میں ہمارے معدے سے تیزابیت منہ کی جانب آتی ہے اور یہ درد ہونے لگتی ہے۔یونیورسٹی آف بیفلو کا کہنا ہے کہ اس طرح کی درد کی وجہ سے سینے پر دباﺅ بڑھتا ہے اور ساتھ ہی منہ کا ذائقہ معدے کی تیزابیت کی وجہ سے تبدیل ہوجاتا ہے۔

علاج

اس درد کے علاج کے لئے آپ مندرجہ ذیل طریقے اپنا سکتے ہیں:

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس درد سے بچنے کے لئے ضروری ہے کہ ایسے کھانوں سے اجتناب کیا جائے جن سے تیزابیت ہونے کا خطرہ موجود رہتا ہے۔ایسے کھانوں میں ٹماٹر،سرخ مرچ،سٹرس فروٹ،کیفین والے مشروبات،چاکلیٹ اور چربی والے کھانے شامل ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسے کھانوں سے پرہیز کریں اور کھانا کھانے کے فوری بعد چِت لیٹنے سے اجتناب کریں۔

کھانا کھانے کے بعد آدھ کھانے کا چمچ بیکنگ سوڈا ایک گلاس پانی میں ڈال کر پئیں کہ اس طرح سینے کی تیزابیت کم ہوگی اور اس درد میں کمی آئے گی۔

آچاہیں تو سیب کا سرکہ لے کر اس کا ایک کھانے کا چمچ پانی کے گلاس میں ڈالیں اور کھانے سے 20منٹ قبل پی لیں۔اس طرح آپ کے معدے کی تیزابیت کم ہوگی اور سینے کے درد میں کمی آئی گی۔

ادرک کو بھی معدے کے السر کے علاج کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔دو انچ ادرک لے کر اسے ابلتے ہوئے پانی میں 10منٹ تک چھوڑ دیں اور پھر اس چائے کو نوش فرمائیں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...