وہ اہم ترین دھات جس کی کمی ہمارے جسم میں پیداہوجائے تو ہماراسب سے اہم حصہ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے

وہ اہم ترین دھات جس کی کمی ہمارے جسم میں پیداہوجائے تو ہماراسب سے اہم حصہ کام ...
وہ اہم ترین دھات جس کی کمی ہمارے جسم میں پیداہوجائے تو ہماراسب سے اہم حصہ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے

  


لندن(نیوزڈیسک) منرلز میں زنک کی ایسی دھات ہے جس کی موجودگی ہمارے جسم کے لئے انتہائی ضروری ہے۔اس کی وجہ سے ہمارے خلیوں کی نشوونما ہوتی ہے اور ہمیں چیزوں کی خوشبو بھی صحیح آتی ہے۔اگر اس کی کمی ہمارے جسم میں پیدا ہوجائے تو ہمارا ناک کام نہیں کرسکتا اور ہمیں خوشبو نہیں آتی۔دنیا بھر میں ہر تین میں سے ایک انسان زنک کی کمی کا شکار ہے۔آئیے آپ کو اس کی اہمیت اور کمی ہونے صورت میں نقصانات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہیں۔

زنک کی اہمیت

اس کی وجہ سے ہمارے جسم میں خلیوں کی تقسیم، نشوونما اورزخموں کا مندمل ہوناشامل ہے۔حاملہ خواتین میں اس کی کمی سے بچے کی نشوونما بری طرح متاثر ہوتی ہے اور ان کے مختلف اعضاءکی تکمیل صحیح طرح نہیں ہوتی۔

زنک کی کمی میں اضافہ

عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں 31فیصد افراد زنک کی کمی کا شکار ہیں ۔جون 2012ءمیں چھپنے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں دو ارب لوگ اس کی کمی کا شکار ہیں اور اس میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

زنک کی کمی سے ہونے والی بیماریاںاور اس کی علامات

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ زنک کی کمی یا اس کے جسم میں صحیح طرح سے جذب نہ ہونے کی وجہ سے ذیابیطس ہوسکتی ہے اور ساتھ ہی اس کی وجہ سے خون میں بے اعتدالی پیدا ہوجاتی ہے جس سے نشوونما متاثر ہوتی ہے۔اس کی کمی کی علامات میں ہیضہ،بولوں کا گرنا،بھوک کا کم ہونا،زخموں کا دیر سے مندمل ہونا،سردرد اور نقاہت شامل ہے۔

زنک کی کمی دور کرنے والے کھانے

ادویات کے علاوہ آپ کو چاہیے کہ غذاﺅں سے اس کی کمی کو دور کریں۔زنک کی کمی دور کرنے کے لئے مچھلی،لوبسٹر،لوبیہ،چنے، مرغی،دہی، بادام، پستہ اور دودھ کا استعمال کریں۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...