اگر آپ پھل اور سبزیاں دھوکر کھاتے ہوئے سمجھتے ہیں کہ وہ جراثیم سے پاک ہوچکی ہیں توآپ بالکل غلط سمجھتے ہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔

اگر آپ پھل اور سبزیاں دھوکر کھاتے ہوئے سمجھتے ہیں کہ وہ جراثیم سے پاک ہوچکی ...
اگر آپ پھل اور سبزیاں دھوکر کھاتے ہوئے سمجھتے ہیں کہ وہ جراثیم سے پاک ہوچکی ہیں توآپ بالکل غلط سمجھتے ہیں کیونکہ ۔ ۔ ۔

  


نیویارک(نیوزڈیسک) آپ جو پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں ان پر کھیتوں اور باغوں میں کیمیکل ملا سپرے کیا جاتا ہے جس کا مقصد انہیں کیڑوں کے حملوں سے بچانا ہے لیکن ان پر اس کے اثرات موجود رہتے ہیں۔جب ہم یہ سبزیاں اور پھل گھر لاتے ہیں توانہیں دھو کراستعمال کرتے ہوئے یہ سمجھتے ہیں کہ اب یہ صاف ہوچکے ہیںلیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا نہیں ہوتا اور اس کیمیکل کے اثرات ان پر موجود ہوتے ہیں اور وہ ہمارے جسم میں چلے جاتے ہیں۔آئیے آپ کو ان پھلوں اور سبزیوں کو کیمیکل سے پاک کرنے کا انتہائی آسان طریقہ بتاتے ہیں۔

آپ کو چاہیے کہ سفید سرکہ کو تازہ پانیمیں مکس کریں۔پانی کی 90فیصد اور سرکہ کی 10مقدار رکھیںاور اس محلول میں جن پھلوں یا سبزیوںکو دھوناہو میں ڈال دیں۔اس محلول میں انہیں20منٹ تک ڈوبا رہنے دیںاور پھر نکال کر دوبارہ تازہ پانی سے دھولیں۔آپ دیکھیں گے کہ سرکے والے پانی کا رنگ تبدیل ہوگیا ہے جو اس بات کی نشانی ہے کہ پھلوں اور سبزیوں سے کیمیکل اتر چکا ہے۔

سینٹر آف سائنس اینڈ اینوارنمنٹ کا کہنا ہے کہ اگر ان سبزیوں اور پھلوں کو نمک والے پانی سے دھوئیں گے تو بھی ان سے کیمیکل اتر جائے گا اور وہ صاف ہوجائیں گی۔

مزید : تعلیم و صحت


loading...