لاہور میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں دعوت اسلامی بازی لے گئی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور میں کس جماعت یا ادارے نے کتنی قربانی کی کھالیں جمع کیں رپورٹ منظر عام پر آگئی،قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں دعوت اسلامی بازی لے گئی۔
دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں کس جماعت یا ادارے نے کتنی قربانی کی کھالیں جمع کیں رپورٹ منظر عام پر آگئی،قربانی کی کھالیں جمع کرنے میں دعوت اسلامی بازی لے گئی،دوسرے نمبر پر شوکت خانم ہسپتال نے سب سے زیادہ کھالیں اکٹھی کیں،کھالیں جمع کرنے کی دوڑ میں جماعت اسلامی کا تیسرا نمبر ہے۔