’تھوڑی دیر پہلے طیب اردگان نے مجھے فون کیا اور آپ کے لئے پیغام دیا‘شہباز شریف نے پاکستانیوں کو بڑی خبر سنادی

’تھوڑی دیر پہلے طیب اردگان نے مجھے فون کیا اور آپ کے لئے پیغام دیا‘شہباز ...
’تھوڑی دیر پہلے طیب اردگان نے مجھے فون کیا اور آپ کے لئے پیغام دیا‘شہباز شریف نے پاکستانیوں کو بڑی خبر سنادی

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور ترکی کے تعلقات اسلام کے عظیم برادرانہ بندھن میں بندھے ہوئے ہیں لیکن اب ان میں دوستی کا عنصر بھی خصوصی طور پر شامل ہوگیا ہے جس کی واضح مثال ترک صدر کی جانب سے پاکستانی عوام کو ہروقت یاد رکھنا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ’’ تھوڑی دیر پہلے  ترک صدر رجب طیب اردگان نے انہیں فون کیا اور عید کی مبارکباد دی جبکہ انہوں نے پاکستانی عوام کو بھی عید کی مبارکباد دی ہے‘‘۔ ترک صدر کی جانب سے پاکستانی عوام کو یاد رکھنا پاک ترک برادرانہ و دوستانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ترک صدر رجب طیب اردگان نے ناکام فوجی بغاوت پر اظہار ہمدردی کرنے پر بھی پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا تھا۔

مزید : لاہور


loading...