خاتون کونامعلوم جڑواں بچوں کی ماں بنانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سمیت 3 ملزمان گرفتار

خاتون کونامعلوم جڑواں بچوں کی ماں بنانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سمیت 3 ملزمان ...
خاتون کونامعلوم جڑواں بچوں کی ماں بنانے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سمیت 3 ملزمان گرفتار

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جعل سازی سے ایک خاتون کونامعلوم جڑواں بچوں کی ماں بنانے کے جرم میں ایف آئی اے نے ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

نجی ٹی وی نیو نیوز کے مطابق نادرا اہلکاروں نے جعل سازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کی رہائشی ایک خاتون کو جڑواں بچوں کی ماں ظاہر کیا لیکن ان سے معمولی غلطی ہوگئی جس کے باعث وہ پکڑے گئے۔ ملزمان نے کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون کو جڑواں بچوں کی ماں تو ظاہر کردیا لیکن ایک بچے کی پیدائش کراچی جبکہ دوسرے کی مالاکنڈ میں ظاہر کی جس کی وجہ سے پکڑے گئے۔ ایف آئی اے نے خاتون کونامعلوم جڑواں بچوں کی ماں بنانے کے جرم میں ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید : کراچی


loading...