ایم کیوایم نے شہر میں دفاتر کرائے پر لینے کا فیصلہ کر لیا ،کرایہ اراکین اسمبلی جیب سے دیں گے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں دفاتر مسمار کیے جانے کے بعد اب دفاتر کرائے پر حاصل کرنے کافیصلہ کر لیاہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نے دفاتر مسمار کیے جانے کے بعد پارٹی کیلئے نئے دفاتر کرائے پر حاصل کرنے کافیصلہ کر لیاہے اور اس مہم کا آغاز کل سے ہی کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ کرائے پر حاصل کیے جانے والے دفاتر میں خود اراکین اسمبلی بیٹھا کریں گے اورلوگوں کے مسائل کو سنا کریں گے جبکہ ان کے کرائے بھی اراکین اسمبلی اپنی تنخواہوں میں سے ہی دیں گے ۔