پاکستانی قیادت نے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے: رچرڈ اولسن

پاکستانی قیادت نے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی یقین دہانی کرائی ...
پاکستانی قیادت نے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے: رچرڈ اولسن

  


واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکہ کے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کے مطالبے پر پاکستانی قیادت نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکا کی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ تعلقات میں رچرڈ اولسن نے پاکستان سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا کہ امریکانے واضح کیاہے پاکستان کودہشتگردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کرناہوگی اور دہشتگردوں کی تمام محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنا ہوں گی جبکہ پاکستان کی قیادت نے ہمیں ایسا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

کوکا کولا کمپنی کا سب سے بڑا جھوٹ پکڑا گیا، ڈاکٹروں کو آپ سے کونسا خطرناک جھوٹ بولنے کیلئے رشوت دی جاتی ہے؟ تہلکہ خیز حقیقت سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ فاٹا میں پاک فوج کے آپریشن کی اہمیت برقرار ہے۔ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کرنے میں پاک فوج نے پیشرفت کی ہے۔ وادی راجگل میں حالیہ آپریشن خیبرسوم میں بھی پاک فوج نے کامیابیاں حاصل کیں۔پاکستان نے القاعدہ کوجڑسے ختم کرنے میں امریکا کے ساتھ کام کیاہے اورپاکستان دہشتگردوں کیلئے اپنی برداشت کی پالیسی یکسرتبدیل نہیں کرتا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...