براہمداغ بگٹی اور بھارت کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں،شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا

براہمداغ بگٹی اور بھارت کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں،شہریت دینے کا فیصلہ کر ...
براہمداغ بگٹی اور بھارت کے درمیان قربتیں بڑھنے لگیں،شہریت دینے کا فیصلہ کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کالعد م بلوچ لیبریشن آرمی کے سربراہ براہمداغ بگٹی اور بھارت کے درمیان قربتیں بڑھنے لگی ہیں,بھارت نے انہیں شہریت دینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق جینوا میں 18اور 19ستمبر کو اجلاس ہونے جا رہاہے جس میں ان کے تمام ساتھی شریک ہوں گے ،اجلاس میں براہمداغ بگٹی کے بھارت سے شہریت حاصل کرنے کیلئے درخواست دینے کے فیصلے کی توثیق کی جائے گی ،توثیق کے بعد براہمداغ بگٹی باقاعدہ طور پر جنیوا میں بھارتی ہائی کمیشن میں پاسپورٹ کیلئے درخواست دیں گے ۔دوسری جانب بھارت نے بھی براہمداغ بگٹی اور ان کے ساتھیوں کو شہریت دینا کا اصولی طور پر فیصلہ کر لیاہے ۔

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے چین اور بھارت کی مارکیٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا:مکمل خبر پڑھنے کیلئے یہاں کلک کریں
واضح رہے کہ براہمداغ بگٹی 2006میں ملک سے باہر چلے گئے تھے اور انہوں نے سویٹزر لینڈ سے شہریت کیلئے درخواست کی تھی لیکن سویز حکومت کی جانب سے انہیں شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا تھا جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو شہریت دیدی گئی تھی ۔بھارت نے اس سے قبل چین کی مخالفت کے باوجود تبت کے رہنما دلائی لامہ کو شہریت دی تھی ۔نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ اس سب کے پیچھے ایک بڑی طاقت ہے جو کہ تمام تر معاملات میں کردار ادا کر رہی ہے ۔براہمداغ بگٹی سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے پوتے ہیں ،ان پر 2012میں پاکستان میں پابندی لگا دی گئی تھی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -