عمان کی جونئیر ہاکی ٹیم چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے لاہور پہنچ گئی ،پہلا میچ کل (جمعہ کو)کھیلا جائے گا

عمان کی جونئیر ہاکی ٹیم چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے لاہور پہنچ گئی ،پہلا ...
عمان کی جونئیر ہاکی ٹیم چار میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے لاہور پہنچ گئی ،پہلا میچ کل (جمعہ کو)کھیلا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )عمان کی انڈر۔18ہاکی ٹیم چار میچز کی سیریز کھیلنے کیلئے لاہور پہنچ گئی،پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران نے ائرپورٹ پر غیر ملکی ٹیم کا والہانہ استقبال کیا ۔عمان کی ٹیم پاکستان کی انڈر۔ 18ہاکی ٹیم کے ساتھ چار ہاکی میچوں کی سیریز لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلے گی۔

عمان کی24 رکنی ٹیم میں 18 کھلاڑی اور چھ آفیشلز شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار ہاکی میچوں کی سیریز کا آغاز جمعہ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سیریز کے انعقاد کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ سیریز کے چاروں میچ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلے جائیں گے جن میں سے دو فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے،پہلا میچ 16ستمبر بروز جمعہ کو ساڑھے چار بجے سہ پہر ،دوسرا میچ 17ستمبر کی رات 8بجے ،تیسرا میچ 19ستمبر کو ساڑھے چار بجے جبکہ چوتھا اورآخری میچ 20اکتوبر کو رات 8بجے کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیمیں24 سے 30ستمبر تک ڈھاکہ میں ہونے والے چوتھے انڈر 18ایشیا کپ کی تیاریاں کررہی ہیں اور مذکورہ سیریز بھی ان تیاریوں کا حصہ ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکرٹری شہباز سینئر نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمان کی جونیئر ٹیم کو پاکستان بلانے کی کوششیں رنگ لے آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ایک عرصے بعد پاکستانی شائقین ملک میں ہاکی کا بین الاقوامی میچ دیکھ سکیں گے۔ اس طرح کے میچوں کی میزبانی سے پاکستان میں نوجوان ہاکی کے کھیل کی جانب متوجہ ہوں گے۔

مزید :

کھیل -