شاہ رکن عالم میں کومبنگ آپریشن ، 15 مشتبہ افراد گرفتار

شاہ رکن عالم میں کومبنگ آپریشن ، 15 مشتبہ افراد گرفتار
شاہ رکن عالم میں کومبنگ آپریشن ، 15 مشتبہ افراد گرفتار

  


ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ رکن عالم میں پولیس اور حساس اداروں نے کومبنگ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری کومبنگ آپریشنز کے تسلسل کے تحت ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم میں بھی پولیس اور حساس اداروں نے باہمی تعاون سے آپریشن کیا ۔ کومبنگ آپریشن کے دوران شناختی دستاویزات پیش نہ کرنے والے مشتبہ افراد سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید : ملتان


loading...