غیر ملکی ائیر لائن 300 حاجیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

غیر ملکی ائیر لائن 300 حاجیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی
غیر ملکی ائیر لائن 300 حاجیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی

  


لاہور( مانیٹرنگ دیسک ) غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز 300 حاجیوں کو لے کر لاہور پہنچ گئی ، جہاں ان کے عزیزو اقارب نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق فریضہ حج ادا کرنے والے کی سعودی عرب سے وطن واپسی شروع ہو گئی ہے ۔ غیر ملکی ائیر لائنز کی پرواز 300 سو حاجیوں کو سعودی عرب سے لے کر لاہور پہنچی ۔ جہاں ائیر پورٹ پر ان کے عزیز و اقارب کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا ۔اس دوران حاجیوں کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ اس موقع پر اپنے تاثرات میں حجاج کرام نے کہا کہ وہ فریضہ حج ادا کرکے بہت خوش ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سعودی عرب میں حج کے دوران کسی قسم کی تکلیف یا پریشانی نہیں ہوئی ۔

مزید : لاہور


loading...