A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

چترال میں آسمان سے ایک ایسی چیز گرنے لگی کہ مقامی باسیوں کے منہ حیرت اور خوشی کے مارے کھلے کے کھلے رہ گئے، کسی کو یقین ہی نہ آیا کہ۔۔۔

چترال میں آسمان سے ایک ایسی چیز گرنے لگی کہ مقامی باسیوں کے منہ حیرت اور خوشی کے مارے کھلے کے کھلے رہ گئے، کسی کو یقین ہی نہ آیا کہ۔۔۔

Sep 15, 2017 | 14:38:PM

چترال (ڈیلی پاکستان آن لائن) اپر چترال اور اردگرد کے علاقوں میں وقت سے پہلے برف باری نے لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا اور کسی کو یقین ہی نہ آیا کہ ہر سال نومبر میں شروع ہونے والی برف باری اس سال ستمبر میں ہی شروع ہو گئی ہے جبکہ ان علاقوں میں شدید بارشیں بھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”میں کم قیمت پر آئی فون 8 بیچ رہا ہوں، اگر خریدنا ہے تو۔۔۔“ ڈیرین سیمی نے مداحوں کیلئے بڑا اعلان کر دیا، اگر خریدنا ہے تو فوراً رابطہ کر لیں، کہیں دیر نہ ہو جائے

چترال خیبرپختونخواہ کا وہ ضلع ہے جہاں رواں سال مون سون کے مہینے میں ایک بھی بارش نہیں ہوئی تاہم ریجنل ڈائریکٹر محکمہ موسمیات مشتاق شاہ کے مطابق اپر چترال میں وقت سے پہلے ہی برف باری کا آغاز ہو گیا ہے۔ انہوں نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”پہلی برف باری اپر چترال کے علاقے بونی میں ریکارڈ کی گئی جبکہ لوئر چترال میں خشک سالی سے متاثرہ علاقوں میں تیز بارشیں بھی ہوئی ہیں۔“

ان کا کہنا تھا کہ ”موسم کی معمول کے مطابق صورتحال کے تحت پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے علاقوں میں موسم سرما کی برف باری کا آغاز ہر سال نومبر میں ہوتا ہے۔ لیکن اس سال، موسم سرما کے آغاز سے پہلے ہی شدید برف باری کی صورت میں موسم کے روئیے میں بے قاعدگی دیکھنے میں آ رہی ہے، اور موسم سرما کا آغاز بھی جلد ہو رہا ہے۔ ہمیں توقع ہے کہ اس سال موسم سرما خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں بہت زیادہ عرصے تک رہے گا اور اس کا اثر میدانی علاقوں پر بھی ہو گا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پانامہ کیس سے متعلق تمام نظرثانی اپیلیں مسترد، نواز شریف کی نااہلی برقرار

برف باری کے باعث مقامی لوگوں کے چہرے جہاں کھل اٹھے ہیں وہیں گرمیوں میں پڑنے والی شدید گرمی کے باعث پگھلنے والی برف سے خیبرپختونخواہ اور چترال کے میدانی اضلاع میں سیلاب آنے کے خدشات میں بھی بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ دوسری جانب مالاکنڈ، صوابی سمیت پشاور اور مردان کے دور دراز علاقوں میں بھی تیز بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں