کیا آپ کو معلوم ہے پاکستانی سالانہ 200 ارب روپے کے سگریٹ پھونکتے ہیں ،لیکن حکومت اس سے کتنا ٹیکس کماتی ہے؟ حیرت انگیز اعدادو شمار سامنے آگئے

کیا آپ کو معلوم ہے پاکستانی سالانہ 200 ارب روپے کے سگریٹ پھونکتے ہیں ،لیکن ...
کیا آپ کو معلوم ہے پاکستانی سالانہ 200 ارب روپے کے سگریٹ پھونکتے ہیں ،لیکن حکومت اس سے کتنا ٹیکس کماتی ہے؟ حیرت انگیز اعدادو شمار سامنے آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی سالانہ 200 ارب روپے مالیت کے سگریٹ دھوئیں میں اڑاتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی سالانہ 80 ارب سگریٹ پی جاتے ہیں جس سے حکومت کو سالانہ 89 ارب روپے ٹیکس وصول ہوتا ہے۔ غیر قانونی طریقے سے بننے والے سگریٹ یا سمگلنگ کی وجہ سے حکومت کو ٹیکس کی مد میں سالانہ 30 ارب روپے کے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں سگریٹ کے 2 بڑے کارخانے سالانہ 17 ارب روپے کا منافع کماتے ہیں۔

مزید :

بزنس -