فیصل آباد ایئرپورٹ پر نائجیرین باشندے سے کروڑوں روپے کی 11کلو ہیروئن برآمد
فیصل آباد (ویب ڈیسک) فیصل آباد ایئرپورٹ پر نائجیرین باشندے سے11کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ نائجیرین باشندے نے کریم کی ڈبیوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔ اے این ایف حکام کے مطابق منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت کروڑوں روپے ہے۔
اے این ایف حکام کے مطابق اموگ نامی نائجیرین باشندہ دوحہ سے نجی ایئرلائن کے ذریعے فیصل آباد آ رہا تھا کہ شک گزرنے پر اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس کے بیگ میں سے کریم کی ڈبیوں میں چھپائی گئی 11 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم پہلے بھی دوحہ سے منشیات فیصل آباد سمگل کر چکا ہے۔ اے این ایف حکام نے نائجیرین باشندے کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔