پنڈی بھٹیاں: خاتون کا سر قلم کرکے نعش کھیتوں میں پھینک دی
حافظ آباد (ویب ڈیسک) ثابت شاہ دربار پر آئی25سالہ خاتون کو بیدردری سے گلا کاٹ کر نعش کھیتوں میں پھینک دی گئی۔ نواحی گاﺅں کوٹ مراد کی فاطمہ بی بی اپنی منت کی خاطر دربار ثابت شاہ آئی تھی کہ نامعلوم افراد نے فاطمہ کا سر قلم کر کے نعش کھیتوں میں پھینک دی۔ صبح علاقہ مکینوں نے نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ سے علاقہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔