ہواوے کا نیا ماڈل ’نووا تھری آئی‘ متعارف، اس میں کون کونسے فیچرز اور قیمت کتنی ہے؟ تفصیلات منظرعام پر
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی سمارٹ فون ساز کمپنی ہواوے نے اپنا نیا ماڈل ’نووا تھری آئی‘ متعارف کروا دیا ہے جس میں مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے لیس 4کیمرے اور 128جی بی میموری فراہم کی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق اس نئے ماڈل میں 6.3انچ 19.5:9آئی پی ایس ایل سی ڈی نصب کی گئی ہے جوفل ایچ ڈی(1080×2340) ریزولوشن اور 409ppiڈینسٹی کی حامل ہے۔اس میں ہیسلیکون کیرین 710اوکٹا کور پروسیسر اور مالی جی 51جی پی یو لگائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اس میں 4جی بی RAM، 128جی بی ROMاور مائیکروایس ڈی کارڈ کی سہولت دی گئی ہے۔ ROMکو 256جی بی تک بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
نووا تھری آئی میں f/2.2+2میگا پکسل ڈیپتھ سنسر اور فیس ڈی ٹیکشن آٹوفوکس کا حامل ڈیول 16میگاپکسل بیک کیمرا اور f/2.4+2میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کا حامل ڈیول 24میگاپکسل فرنٹ کیمرا مہیا کیا گیا ہے۔ اس کی بیٹری 3340 mAh طاقت کی حامل ہے۔ اس میں صارفین کو اینڈرائیڈ 8.1اوریو آپریٹنگ سسٹم ای ایم یو آئی 8.2کے ساتھ ملے گا۔ اس کے علاوہ اس فون میں فنگر پرنٹ سکینر اور فیس ان لاک کے فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں۔
یہ فون بیزل لیس نوچڈ سکرین (Bezel-less notched screen)کا حامل ہے جس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 82.2فیصد ہے، جس کے باعث اس پر ہاتھ کی گرفت بہت مضبوط رہے گی اور استعمال کے دوران اس کے گرنے کا احتمال کم ہوگا۔یہ ایک ڈیول سم سمارٹ فون ہے جس کی قیمت 39ہزار 999روپے ہے اور یہ بلیک، پرل وائٹ اور آئرس پرپل تین رنگوں میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ویڈیو دیکھئے