مریم نواز کا مستقبل کیا ہوگا ؟ سہیل وڑائچ نے ایسی پیشگوئی کردی کہ سن کر ہی عمران خان دنگ رہ جائیں گے

مریم نواز کا مستقبل کیا ہوگا ؟ سہیل وڑائچ نے ایسی پیشگوئی کردی کہ سن کر ہی ...
مریم نواز کا مستقبل کیا ہوگا ؟ سہیل وڑائچ نے ایسی پیشگوئی کردی کہ سن کر ہی عمران خان دنگ رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نے کہاہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات الٹ پلٹ ہو تے رہتے ہیں کبھی نشیب آتاہے تو کبھی فراز ، اگر پوری تاریخ کو سامنے رکھا جائے تو مستقبل مریم نواز کا ہی ہے ۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دو منظر نامے ہیں ایک یہ کہ 15 سال تک سزائیں چلتی ہیں ،مقدمات چلتے ہیں اور جیل میں رہتے ہیں یا پھر احتساب کا سامنا کرنا پڑتاہے جس میں شریف خاندان کیلئے کوئی امید نظر نہیں آتی جبکہ دوسرا منظر نامہ یہ ہے کہ پاکستان کے سیاسی حالات الٹ پلٹ ہوتے رہتے ہیں ،اس حوالے سے پوری تاریخ کو سامنے رکھا جائے تو مستقبل مریم نواز کاہے کیونکہ جو پاکستان میں مشکل کا ٹتاہے اسی کو اقتدار ملتاہے، اسی کے نصیب جاگتے ہیں اور جتنی زیادہ مشکل کاٹتے ہیں تو اتنا بڑاعہدہ ملتاہے ،آصف زرداری نو سال جیل رہے اور صدر پاکستان بن گئے ، محترمہ بینظیر بھٹو جیل میں رہیں تو بار بار وزیراعظم بنتی رہیں ، ، تو یہ کوئی ایسی حیران کن بات نہیں ہو گی کہ کل کو مریم نواز کا راستہ صاف ہو جائے ۔

ویڈیو دیکھیں:

مزید :

قومی -