شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار بن بلایا مہمان بن گیا، رقاصہ کیساتھ کیا کام کیا؟ ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا

شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار بن بلایا مہمان بن گیا، رقاصہ کیساتھ کیا کام ...
شادی کی تقریب میں پولیس اہلکار بن بلایا مہمان بن گیا، رقاصہ کیساتھ کیا کام کیا؟ ویڈیو نے ہنگامہ برپا کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) عمومی طورپر کسی قانونی خلاف ورزی کے باعث پولیس اہلکار شادی کی تقریبات میں پہنچ کر بن بلائے مہمان بن جاتے ہیں اور کئی دفعہ دولہا یا قریبی عزیزوں کی گرفتاری تک ہوجاتی ہے لیکن سیالکوٹ میں ایک تقریب کے دوران پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے شراب کی بوتلیں چڑھائیں اور نشے میں ٹن ہوکر پیسے نچھاورکرتے ہوئے رقاصہ کیساتھ جھومنا بھی شروع کردیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق تھانہ مراد آباد کی حدود میں نجی محفل جاری تھی کہ پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے، ڈانس پارٹی میںآمد پر ممنوعہ مشروبات نوش کیے اور پیسہ لٹانا شروع کردیا۔ اہلکاروں کے جھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ اہلکار تھانہ صدر میں تعینات ہیں اور ڈیوٹی کے بعد دوسرے تھانے میں حدود میں جاری محفل میں پہنچے ہیں ، قوی امکان ہے کہ یہیں پر ہی شراب نوشی کی تاہم پولیس نے اہلکاروں سے متعلق کسی قسم کی معلومات دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق یونیفارم میں ناچ گانا بھی ضابطہ کی خلاف ورزی ہے اور اے ایس ایف کی ایک اہلکار کو بھی یونیفارم میں ناچنے پر دوسال کی ملازمت ضبط کیے جانے کی سزا مل چکی ہے لیکن ان اہلکاروں کی ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود تاحال محکمہ پولیس کی طرف سے کوئی اعلان سامنے نہیں آسکا۔ویڈیو دیکھئے