کشمیری عوام کی آواز کو دبا نے کے لیے بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے: میرواعظ

کشمیری عوام کی آواز کو دبا نے کے لیے بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ...
کشمیری عوام کی آواز کو دبا نے کے لیے بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے: میرواعظ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس  کے چیئرمین  میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کی آواز کو دبا نے کے لیے بھارتی فوج کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے:۔
میرواعظ نے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کونسل کی چیرمین Michelle Bachelet کے حالیہ بیان کومبنی برحقیقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ بین الاقوامی سطح پر جموں وکشمیر کے حالات کی نسبت زبردست فکر و تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے اور اسی ہفتے اقوام متحدہ کے حقوق انسانی کی نو منتخبہ کمشنر نے یہ بات برملا کہی کہ جموں وکشمیر میں بھارت کا حقوق انسانی کا ریکارڈ انتہائی تشویشناک ہے، یہاں بے دریغ انسانی حقوق کی پامالیاں ہو رہی ہیں اور یہ کہ کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق ،حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کر سکیں۔مرکزی جامع مسجد سرینگر میں ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب میرواعظ نے Michelle Bachelet کے بیان کا اپنی اور کشمیری عوام کی طرف سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات باعث افسوس ہے کہ حکومت ہندوستان نے موصوفہ کے اس بیان کو ایک بار پھر مسترد کردیا لیکن وہ اس بات کو محسوس نہیں کرتے کہ اقوام متحدہ ، او آئی سی یا ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے کشمیر کے حوالے سے شائع ہو رہی رپورٹوں کو مسترد کرنے سے حکومت ہندوستان کی انسانی قدروں اور جمہوریت کے دعوے سراب ثابت ہو رہے ہیں ۔
میرواعظ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ یہاں بھارت کا بے پناہ فوجی جماؤ ہے یہاں لاکھوں کی تعداد میں فوج اور فورسز موجود ہیں اور جب تک جموں وکشمیر سے فوجی انخلاءBlack Laws ، Bunker اور watch Tower ہٹائے نہیں جاتے تب تک یہاں حالات میں بہتری کے امکانات پیدا ہونا ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں فوجیوں اور فورسز کی تعداد کم کرنے کے بجائے یہاں مزید فورسز کو لایا جارہا ہے اور اس کا سب سے بڑا مقصد یہ ہے کہ کشمیری عوام کی آواز کو دبایا جائے ۔