عرب اور مسلم ممالک نے قبلہ اول کے دفاع کے لئے ذمہ داریاں پوری نہیں کیں:امام قبلہ اول

عرب اور مسلم ممالک نے قبلہ اول کے دفاع کے لئے ذمہ داریاں پوری نہیں کیں:امام ...
عرب اور مسلم ممالک نے قبلہ اول کے دفاع کے لئے ذمہ داریاں پوری نہیں کیں:امام قبلہ اول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)مسجد اقصی کے امام اور خطیب الشیخ اسماعیل نواھضہ نے کہا ہے کہ عرب اور مسلمان ممالک نے قبلہ اول کے دفاع کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں،مسلمان مشترکہ دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیواربن جائیں ۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اجتماع سے خطاب میں قبلہ اول کے امام وخطیب نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے مسلمان ممالک کو اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا اور تفرقات کوبالائے طاق رکھ کر اپنی صف بندی کرنا ہوگی۔ اگر آج بھی بیدار نہ ہوئے تو قبلہ اول میں آتش زدگی کا سانحہ دوبارہ ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کا دفاع حرمین شریفین کے دفاع کا حصہ ہے۔اپنے خطاب میں الشیخ اسماعیل نواھضہ نے فلسطین میں یہودی آباد کاری، یہودی شرپسندوں کے قبلہ اول پرحملے، مقدس مقام کی بے حرمتی، القدس کو یہودیانے کی سازشوں، یہودیوں کے قبلہ اول پردھاوؤں، امریکا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کیے، امریکا میں پی ایل اوکے دفاتر کی بندش اور عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے پر اسرائیل اور امریکا کی انتقامی کارروائیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم کے خلاف نہ صرف غاصب اسرائیلی ریاست سرگرم ہے بلکہ امریکا بھی فلسطینیوں پر حملہ آور ہے۔ مسجد اقصیٰ جتنا مقدس مقام ہے اس کے دفاع کے حوالے سے مسلمان ممالک کی حکومتوں کی طرف سے ایسا رد عمل سامنے نہیں آیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگرمسلمانوں نے بیداری کا ثبوت نہ دیا تو اسرائیلی ایک بار پھر قبلہ اول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -