اسلام آباد میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق
اسلام آباد میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، 4 افراد جاں بحق

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرانے کے سبب چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد ہائی وے سے زیرو پوائنٹ کی جانے والی کار کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکت ہوئی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کار انتہائی تیز رفتاری سے آئی اور درخت سے ٹکرائی، فیض آباد سے زیرو پوائنٹ کی جانب آنے والی اس کرولا کار میں چار نوجوان موجود تھے جو جاں بحق ہوگئے۔

مزید : اہم خبریں /علاقائی /اسلام آباد


loading...