امریکا کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار اداکرنا ہوگا، امریکی صدارتی امیدوار بیٹو اوروک

امریکا کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار اداکرنا ہوگا، امریکی صدارتی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہوسٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدارتی امیدوار بیٹو اوروک نے کہا ہے کہ امریکا کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار اداکرنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر کے حالات تشویشناک ہیں،امریکا اپنی پوزیشن استعمال کرکے علاقے میں امن لائے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی کانگریس رکن طاہر جاوید نے ا مریکی صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ڈیموکریٹک امیدواربیٹو اوروک کے اعزاز میں عشائیہ دیا،پاکستانی نژاد امریکی کانگریس رکن نے بیٹو اوروک کوکشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا،امریکی صدارتی امیدوار بیٹو اوروک نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار اداکرنا ہوگا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات تشویشناک ہیں،امریکا اپنی پوزیشن استعمال کرکے علاقے میں امن لائے ۔