مریم نواز کیلئے نیب آفس میں گھر سے کھانا بھجوایا گیا تو متعلقہ حکام نے کیا سلوک کیا؟ خبرآگئی

مریم نواز کیلئے نیب آفس میں گھر سے کھانا بھجوایا گیا تو متعلقہ حکام نے کیا ...
مریم نواز کیلئے نیب آفس میں گھر سے کھانا بھجوایا گیا تو متعلقہ حکام نے کیا سلوک کیا؟ خبرآگئی

  


لاہور(ویب ڈیسک) نیب لاہور نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سمیت تمام قیدیوں پر گھر سے کھانا منگوانے کی پابندی عائد کردی ہے،گزشتہ روز مریم نواز سمیت متعدد قیدیوں کے گھروں سے لایا جانے والا کھانا واپس بھجوا دیا گیا۔ نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب کے قیدیوں کو ایس او پیز کے تحت میس سے کھانا دیا جاتا۔اسی میس سے کھانا ہم بھی کھاتے ہیں اور دیگر قیدیوں کو بھی یہیں سے کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔ ذرائع نے بتایا نیب قواعد و ضوابط کے تحت کسی کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت نہیں، جو کھانا قیدیوں فراہم کیا جاتا ہے وہ حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق تیار کیا جاتا ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...