بہاولپور میں 17 سالہ طالبعلم کی اپنی 19 سالہ استانی کے ساتھ دوستی ہو گئی جس کے بعد اس نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر۔۔ نہایت افسوسناک خبر آ گئی

بہاولپور میں 17 سالہ طالبعلم کی اپنی 19 سالہ استانی کے ساتھ دوستی ہو گئی جس کے ...
بہاولپور میں 17 سالہ طالبعلم کی اپنی 19 سالہ استانی کے ساتھ دوستی ہو گئی جس کے بعد اس نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر۔۔ نہایت افسوسناک خبر آ گئی

  


بہاولپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بہاولپور میں ایک نوجوان 17 سالہ طالبعلم نے اپنی 19استانی (ف ر ) کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا جس کی نعش نہر کے کنارے سے ملی ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے ۔

سوشل میڈیا پر ایک نوجوان لڑکی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس کی عمر لگ بھگ 19 سال بتائی جارہی ہے جبکہ اس کے ساتھ ایک لڑکے کی بھی پولیس حراست میں تصاویر ہیں جسے اسے نوجوان لڑکی کا قاتل بتایاجارہاہے ۔ سوشل میڈیا پر فراہم کی گئی تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ 17 سالہ نوجوان کا نام معاویہ ہے جوکہ مقامی سکول کا طالبعلم ہے اور قتل ہونے والی لڑکی (ف ر) اس میں پڑھا تی تھی ، دونوں کی ایک دوسرے کے ساتھ دوستی بھی تھی ۔ لڑکی کے اہل خانہ نے الزام عائد کیاہے کہ معاویہ نے لڑکی کو گھر سے اغواءکیا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کر دیا ۔مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیاہے اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔ پولیس کابتانا ہے کہ ملزم کی لڑکی کے ساتھ دوستی تھی اور اس نے قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیاہے تاہم ملزم کے اعترافی بیان سے متعلق سوشل میڈیا پر اس کے علاوہ کوئی تفصیلات موجود نہیں ہیں ۔

مزید : جرم و انصاف /علاقائی /پنجاب /بہاول پور


loading...