وزیراعظم آزادکشمیر ایل او سی کے تمام سیکٹرز کے ہنگامی دورے کا فیصلہ

وزیراعظم آزادکشمیر ایل او سی کے تمام سیکٹرز کے ہنگامی دورے کا فیصلہ
وزیراعظم آزادکشمیر ایل او سی کے تمام سیکٹرز کے ہنگامی دورے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرنے ایل او سی کے تمام سیکٹرز کے ہنگامی دورے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر آج ایل او سی پر بھمبر اور کوٹلی سیکٹر کا دورہ کریں گے ،وزیر اطلاعات اور کابینہ کے ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر ایل او سی کے تمام سیکٹرز کے ہنگامی دورے کا فیصلہ کیا ہے،دورے کے دوران وزیراعظم راجہ فاروق حیدر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں سے ملیں گے ،وزیراعظم آج ایل او سی پر بھمبر اور کوٹلی سیکٹر کا دورہ کریں گے ،وزیراعظم کل عباس پور ہجیرہ سیکٹرجائیں گے ، وزیراعظم آزادکشمیر ایل او سی کے متاثرین سے ملاقات اور احتجاجی جلسے سے خطاب کریں گے، وزیراعظم مقبوضہ وادی کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔