اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا،پروفیشنل فائٹ ونرباکسرمحمدوسیم وطن واپس پہنچ گئے

اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا،پروفیشنل فائٹ ونرباکسرمحمدوسیم وطن واپس ...
اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا،پروفیشنل فائٹ ونرباکسرمحمدوسیم وطن واپس پہنچ گئے

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پروفیشنل فائٹ ونرباکسرمحمدوسیم نے کہا ہے کہ اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا،مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کروں گا ،پروفیشنل فائٹ ونرباکسرمحمدوسیم دبئی سے وطن واپس پہنچ گئے، ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسر محمد وسیم نے کہا کہ اپنے ملک کا نام روشن کرتا رہوں گا،مزید مقابلے بھی جیت کر تاریخ رقم کروں گا،باکسر محمد وسیم نے کہا کہ افریقی مدمقابل سے بھی مقابلہ جیتا تھا،پاکستان میں ورلڈ ٹائٹل میچ کےلئے کوشش کررہا ہوں ،ٹاپ 5میں آکر ورلڈ ٹائٹل سے مقابلہ کروں گا۔واضح رہے کہ باکسرمحمدوسیم نے دبئی میں پروفیشنل باؤٹ میں کامیابی حاصل کی ،محمدوسیم نے فلپائن کے باکسرکو پہلے ہی راؤنڈمیں ناک آؤٹ کردیاتھا ،باکسرمحمدوسیم نے کامیابی مقبوضہ کشمیرکے عوام کے نام کی تھی۔

مزید : کھیل


loading...