جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے ،سابق حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دےکر جمہوریت کونقصان پہنچایا،عثمان بزدار

جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے ،سابق حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح ...
جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے ،سابق حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دےکر جمہوریت کونقصان پہنچایا،عثمان بزدار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار اور کرپشن کرناعوام کےساتھ دھوکااورظلم ہے،سابق حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دےکر جمہوریت کونقصان پہنچایا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جمہوریت کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے ،تحریک انصاف کی حکومت جمہوریت پر کامل یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری ادارو ں کے استحکام کےلئے پرعزم ہیں،ماضی میں جمہوریت کو ذاتی تجوریاں بھرنے کےلئے استعمال کیا گیا،انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی آڑ میں لوٹ مار اور کرپشن کرنا عوام کے ساتھ دھوکہ اور ظلم ہے،سابق حکمرانوں نے ذاتی مفادات کو ترجیح دے کر جمہوریت کو نقصان پہنچایا،ماضی کی حکومتوں کی لوٹ مار کے باعث عوام کا جمہوریت پر اعتماد مجروح ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر جمہوری اقدام کی مذمت کرتے ہیں ،مودی سرکار کشمیریوں پرانسانیت سوز مظالم ڈھا رہی ہے ، عالمی جمہوری قوتوں کو بھارت کے غیر جمہوری اقدامات پر فوری نوٹس لیناچاہیے۔