کالعدم تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کہاں ہیں ؟ امریکی صدر نے تازہ صورتحال سب کو بتا دی

کالعدم تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کہاں ہیں ؟ ...
کالعدم تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کہاں ہیں ؟ امریکی صدر نے تازہ صورتحال سب کو بتا دی

  


واشنگٹن(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کالعدم تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے اور ممکنہ جانشین حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حمزہ بن لادن پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقے میں انسدادِ دہشت گردی کی ایک کارروائی کے دوران مارا جاچکا ہے۔وائٹ ہاو¿س سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر نے مزید کہا ہے کہ حمزہ بن لادن کا کئی دہشت گرد تنظیموں سے تعلق تھا اس کی موت سے دہشت گرد تنظیم القاعدہ ایک اہم اور ماہرانہ قیادت سے محروم ہوگئی، اب اس تنظیم کے سرگرمیوں کو بھی نقصان ہوگا۔واضح رہے کہ حمزہ کی عمر 30 سال تھی اور وہ القاعدہ کے اہم لیڈر تھے، امریکا نے انہیں عالمی دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان کی معلومات فراہم کرنے پر 10 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کررکھا تھا۔

گزشتہ ماہ امریکی حکام نے حمزہ بن لادن کو انٹیلی جنس آپریشن میں قتل کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن اس آپریشن کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی تھیں جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بارے میں کوئی بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...