کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد

کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد
 کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد

  


میکسیکو سٹی (ویب ڈیسک) میکسیکیو کی ریاست جیلسکو میں کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

جیلسکو کے شہر گواڈلاگرا سے ملنے والے انسانی اعضاء کو 119 بیگز میں پیک کر کے رکھا گیا تھا اور مقامی افراد کی جانب سے بدبو کی شکایت پر فارنزک ماہرین نے ایک کنویں سے ان بیگز کو نکالا۔فارنزک ماہرین نے لاشوں کے ٹکڑے اکٹھے کر کے 44 افراد کی لاشوں کی تصدیق کی جب کہ کئی اعضاء ایسے ہیں جن کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔

میکسیکو میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی اعضا کی شناخت کے لیے پروفیشنل ماہرین کی ٹیم بھیجی جائے کیونکہ مقامی فارنزک ٹیم کے پاس متعلقہ مہارت نہیں ہے۔

خیال رہے کہ جیلسکو کو میکسیکو کے خطرناک ترین ڈرگ گینگ کا شہر قرار دیا جاتا ہے اور یہاں بڑی تعداد میں لاشیں برآمد ہونے کا یہ سال میں دوسرا واقع ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ان افراد کو ڈرگ گینگ نے قتل کرکے کنویں میں پھینکا ہوگا لیکن اصل وجوہات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئیں گی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...