پنجاب کابینہ ارکان کی تعداد46ہوگئی

پنجاب کابینہ ارکان کی تعداد46ہوگئی
پنجاب کابینہ ارکان کی تعداد46ہوگئی

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کابینہ کی تعداد تاریخ کی ریکارڈ ترین سطح پر پہنچ گئی،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکے کابینہ ارکان کی تعداد46ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک اسد کھوکھر کے حلف اٹھانے کے بعد وزرا کی تعداد 36 ہو گئی،پنجاب کابینہ میں وزیراعلیٰ کے 5،5معاون خصوصی اور مشیر بھی شامل ہیں،عون چودھری کو ہٹانے کے بعد آصف محمود کو مشیر تعینات کیا گیاجبکہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تعیناتی تاحال عمل میں نہ لائی جاسکی،وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان بھی مشیر کے اختیارات استعمال کرتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں 38 کابینہ اراکین پر اعتراض کیا جاتا تھا،اب پنجاب میں جہازی سائز کی کابینہ ہے مگر کام کچھ نہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...