ٹریفک وارڈنز پر بڑی پابندی لگا دی گئی

ٹریفک وارڈنز پر بڑی پابندی لگا دی گئی
ٹریفک وارڈنز پر بڑی پابندی لگا دی گئی

  


لاہور(کرائم رپورٹر،آئی این پی)پولیس کے بعد ٹریفک وارڈنز کے بھی دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ٹریفک وارڈنز کو اب ڈیوٹی پر جانے سے قبل سیکٹر میں موبائل جمع کروانا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈنزپربھی موبائل فون کے استعمال پرپابندی عائد کر دی گئی، ایس پی صدر ٹریفک پولیس سردار آصف نے آئی جی پنجاب کی جانب سے اظہار ناراضگی پر حکم نامہ جاری کر دیا، حکم نامہ کے مطابق ٹریفک وارڈنزسے کانسٹیبل موبائل فون جمع کرا کے ڈیوٹی پر جائیں گے جبکہ لائسنسنگ برانچ کے اہلکاربھی دوران ڈیوٹی موبائل استعمال نہیں کریں گے۔حکم نامے کے مطابق فیلڈ ڈیوٹی کرنے والے وارڈنز و اہلکار اپنے ٹریفک سیکٹر میں موبائل جمع کروائیں گے جبکہ لائسنسنگ برانچ کے عملے کے موبائل انچارج لائسنسنگ برانچ تحویل میں لے گا اور احکامات پرعملدرآمدنہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...