طورخم بارڈر پر افغانستان جانیوالے شخص کی تلاشی ، ایسی چیز پکڑی گئی کہ مسافر کو ہی حراست میں لینا پڑ گیا

طورخم بارڈر پر افغانستان جانیوالے شخص کی تلاشی ، ایسی چیز پکڑی گئی کہ مسافر ...
طورخم بارڈر پر افغانستان جانیوالے شخص کی تلاشی ، ایسی چیز پکڑی گئی کہ مسافر کو ہی حراست میں لینا پڑ گیا

  


پشاور (این این آئی)پاک افغان بارڈر طورخم پر کرنسی سمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی گئی۔ افغانستان جانے والے شخص کے ساتھ امریکن ڈالرز کی این ایل سی سکینر نے سراغ لگا لیا۔ کاروائی پر مبینہ شخص 13ہزار امریکی ڈالرز کے ساتھ گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاک افغان بارڈ طورخم پر امریکی ڈالرز کی سمگلنگ کی کو شش ناکام بنا دی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ عرفان قادرسکنہ پشاور سے افغانستان جا رہا تھا کہ طورخم سرحد پر چیکنگ کے دوران این ایل سی کے سکینر نے ان کے سامان میں موجود امریکی ڈالرز کا سراغ لگالیا۔حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص سے تقریباًٍ 13ہزارامریکی ڈالرز بر آمد کر کے حراست میں لیا این ایل سی حکام نے مبینہ طورپر گرفتار شخص کرنسی سمیت کسٹم حکام کو حوالے کیا جس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور


loading...