شادی کا جھانسہ ، چینی باشندے ہی عدالت پہنچ گئے، حیران کن خبرآگئی

شادی کا جھانسہ ، چینی باشندے ہی عدالت پہنچ گئے، حیران کن خبرآگئی
شادی کا جھانسہ ، چینی باشندے ہی عدالت پہنچ گئے، حیران کن خبرآگئی

  


لاہور(نامہ نگار)شادی کرانے کا جھانسہ دے کر رقم لوٹنے والے گروہ کے خلاف 3چینی باشندے انصاف کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئے۔عدالت نے متاثرہ افراد کی درخواست پرتھانہ ڈیفنس اے پولیس سے 20 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی۔ایڈیشنل سیشن جج طارق محمود کی عدالت میں تین چینی باشندے انڈی، مسٹر سویاں اور مان ملک نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیا رکیا کہ لاہور میں ایک گروہ سرگرم ہے جو چینی باشندوں کو شادی کرانے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیا رہا ہے،متاثرہ چینی باشندوں نے عدالت کوبتایا کہ ان کو گروہ کے رکن سلمان اس کے بیٹے غلام محی الدین اوربیٹی سمیاں نے تینوں چینی باشندوں کو شادی کرانے کا جھانسہ دے کر 80لاکھ سے محروم کردیا اور رفوچکر ہوگئے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...