صاف پانی میں رہنے کی عادی ڈولفن کے نام پر بننے والی فورس کے بھی گندے کام ، لاہور میں نوجوان پر تشدد کرنے والے اہلکار کہاں ہیں؟ جانئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )لاہور میں نوجوان موٹر سائیکل سوار کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ڈولفن اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو وائرل ہو ئی ہے جس میں ڈولفن اہلکاروں کو ایک نوجوان کو سرعام سڑک پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔ اس ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی تفصیلات میں بتایا گیاہے کہ یہ ویڈیو دراصل کیولری میں واقع جناح فلائی اوور کی ہے اور ڈولفن اہلکار وں نے موٹر سائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر اسے پیٹ پیٹ کر حال و بے حال کر دیا ۔معطل کیے جانے والے اہلکاروں میں احسن ،محمد وقاص ، دانش اور وقاص احمد شامل ہیں ۔