”99 فیصد لوگ عدالتی فیصلے پڑھے بغیر ہی ۔۔۔“ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بیان جاری کر دیا

”99 فیصد لوگ عدالتی فیصلے پڑھے بغیر ہی ۔۔۔“ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بیان ...
”99 فیصد لوگ عدالتی فیصلے پڑھے بغیر ہی ۔۔۔“ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بیان جاری کر دیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستا ن آن لائن )چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاہے کہ 99 فیصد لوگ عدالتی فیصلے پڑھے بغیر تجزیے پیش کرتے ہیں۔

لاہور میں سابق وزیر قانون ایس ایم ظفر کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ پہلے قانون کے طلبہ کو نامور وکلاءپڑھاتے تھے لیکن اب تعلیم کا معیار یہ ہے کہ سال دوم کا طالب علم سال اول کے طالب علم کو پڑھا رہا ہوتا ہے۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ 99 فیصد لوگ عدالتی فیصلے پڑھے بغیر تجزیے پیش کر رہے ہوتے ہیں، ان لوگوں کا آئین اور قانون سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، مجھے فکر ہے کہ مستقبل کا مورخ کیا لکھے گا۔چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم نے 127 دنوں میں 33 ہزار مقدمات کے فیصلے کیے، چیزوں کو ٹھیک کیا جائے تو اچھے نتائج مل سکتے ہیں، ہم نے اپنے گھر کو ٹھیک کیا ہے اور اس میں ہمیں کامیابی ملی ہے۔

مزید : قومی


loading...